پی ٹی وی لاہور مرکز میں 70ویں یوم آزادی کے موقع پر تقریب کا اہتمام

پی ٹی وی لاہور مرکز میں 70ویں یوم آزادی کے موقع پر تقریب کا اہتمام
 پی ٹی وی لاہور مرکز میں 70ویں یوم آزادی کے موقع پر تقریب کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی وژن لاہورمرکز میں 70ویں یوم آزادی کے موقع پر مرکزی صدر جہانگیر خان کی زیر صدارت پی ٹی وی سینٹرل ایمپلائز یونین (سی بی اے )نے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ مرکزی صدر جہانگیر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کیلئے بابائے قوم محمد علی جناح نے اپنا تن من دھن قربان کر دیا اور اپنی تمام تر توانیان حصول منزل کیلئے وقف کر دیں ۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی بے پایاں قیادت کے بغیر آزادی کا حصول ممکن نہیں ہو سکتا تھا جنہوں نے ایک وقت میں حکمران انگریز اور مکار ہندووں کا ڈٹ کے مقابلہ کیا اور اپنی قوم کو آزازی جیسی بے پایاں نعمت سے نوازا ۔ مختلف شعبہ جات کے نمائندگان احسان چوہدری ،شکیل ملک،غضنفر عباس راں ، سیّد نوید قمر،احمد وقار بٹ ،مطلوب بلوچ،حافظ ناصر اور محمدکاملین خاں نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔

مزید :

کلچر -