تماثیل تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامہ’’پیار کی سرکس ‘‘کامیابی سے ہمکنار

تماثیل تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامہ’’پیار کی سرکس ‘‘کامیابی سے ہمکنار

لاہور(فلم رپورٹر)تماثیل تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامہ’’پیار کی سرکس ‘‘کامیابی سے ہمکنار نشا بھٹی، فیروزہ علی اور دیگر کی شاندار ڈانس پرفارمنس نے شائقین کو داد دینے پر مجبور کردیا۔امان اللہ ،نسیم وکی،گلفام ،قیصر پیا، طاہر انجم ،ہنی البیلااورپرویز خان کی لاجواب کامیڈی نے ڈرامہ کو چار چاند لگا دیئے ہیں ،اس ڈرامہ کے ڈائریکٹر نسیم وکی ہیں۔نشاء بھٹی کا کہنا ہے کہ سٹیج ڈرامہ’’پیار کی سرکس‘‘ میں شائقین میری پرفارمنس کو میری سوچ سے زیادہ پسند کر رہے ہیں۔

اور میں اس ڈرامہ میں سپیشل ڈانس آئٹم کر رہی ہوں۔

مزید : کلچر