نجی ٹی وی پرمیزبانی کا تجربہ کامیاب رہا،اداکارہ فرحانہ مقصود

نجی ٹی وی پرمیزبانی کا تجربہ کامیاب رہا،اداکارہ فرحانہ مقصود
 نجی ٹی وی پرمیزبانی کا تجربہ کامیاب رہا،اداکارہ فرحانہ مقصود

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر) فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل فرحانہ مقصود نے کہا کہ نجی ٹی وی پر میزبانی کا تجربہ کامیاب رہا۔میں ان دنوں مختلف چینلز کے لئے بنائی جانے والی ڈرامہ سیریلز میں کام کررہی ہوں ۔فرحانہ مقصودنے کہا ہے کہ شوبز میں لڑائی جھگڑوں سے فائدہ نہیں نقصان ہی ہوتا ہے ‘شوبز کی ترقی کیلئے ہم سب کو ملکر ساتھ چلنا چاہیے ۔ نے کہا کہ مجھے آج بھی اداکاری کا جنون کی حد تک شوق ہے،ٹی وی پر کام سے کبھی انکار نہیں کیامیں نے تو اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ہی ٹی وی سے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس پیار ،محبت اور عشق کے لئے وقت نہیں ہے۔ کامیابی ہمیشہ ایک طویل سفر طے کرنے کے بعد ہی حاصل ہوتی ہے اور شوبزانڈسٹری تو ویسے بھی کانٹوں کی سیج کی طرح ہے جس پر پھونک پھونک کر قدم رکھنا پڑتا ہے۔ خود کو اس لحاظ سے خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں بہت کم وقت میں کامیابی حاصل کی ہیں۔

مزید : کلچر