ماہ رخ ملک نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا

ماہ رخ ملک نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا
 ماہ رخ ملک نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا

  

لاہور(شوبزٍ ڈیسک)ماہ رخ ملک نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے شروع سے ہی ادکاری کا شوق تھا اور میں چاہتی تھی اپنی محنت کے بل بوتے پر اپنا نام پید اکروں۔میرے ساتھ والدین اور مخلص دوستوں کی دعائیں شامل ہیں۔ زندگی میں ہر چیلنج کا سامنا کرنا جانتی ہوں۔میں پاکستانی ٹی وی ڈراموں سے بہت متاثرہوں ۔اور پاکستانی فلم انڈسٹری کا روشن مستقبل دیکھ رہی ہوں ۔ہرآتے دن کیساتھ ہم بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں اس میں اچھے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کا اہم کردار ہے ۔اور میں سمجھتی ہوں شوبز کی دنیا میں اچھے لوگوں کی کمی نہیں ہے ۔میں ابھی تک فلم اور ڈارمہ کہ حوالے سے جس سے بھی ملی ہوں۔ انہوں نے میرے حوصلے بلند کئے ہیں ۔

اور کام کرنے والے ہمیشہ فضول باتوں کی بجائے کام کو اہمیت دیتے ہیں۔اور میں پرامید ہوں کہ اپنے ساتھیوں کے تعاون سے بہت جلد ایک اچھے کردار میں اپنے مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کرلوں گی۔

مزید : کلچر