ایف ایم 94 لاہور مرکز سے یوم آزادی پر خصوصی لائیوشو’’ سر کے روپ ہزار ‘‘ نشر

ایف ایم 94 لاہور مرکز سے یوم آزادی پر خصوصی لائیوشو’’ سر کے روپ ہزار ‘‘ نشر
 ایف ایم 94 لاہور مرکز سے یوم آزادی پر خصوصی لائیوشو’’ سر کے روپ ہزار ‘‘ نشر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور( فلم رپورٹر) ایف ایم 94 ریڈیو پاکستان لاہور سے ملک کی 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر خصوصی لائیو شو نشر ہوا جس کے میزبان مدثر قدیر اور ظیہر عباس تھے یہ خصوصی شو پروگرام سر کے روپ ہزار کا حصہ تھا اور اس میں سر کے ایک روپ ملی نغموں کے حوالے سے بات کی گئی اس موقع پر معروف میوزیشن اور کمپوزر سجاد طافو نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف ملی نغموں کی دھنوں کو گٹار پر پلے کیا جس سے شو میں ایک خوبصورت آہنگ پیدا ہوا ۔آزادی شو کے دوران میزبان ظہیر عباس نے ملی نغمے جیوے پاکستان کواپنی آوازمیں گا کر سامعین کو ٹربیوٹ کیا اس موقع پر ہارمونیم نواز بخت فیض اور راحیل علی نے ڈھولکی پر ان کا بھر پور ساتھ دیا ۔آزادی شو کے دورن اداکار عثمان راج نے بھی یوم آزادی کے حولے سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پاکستان کو بھر پور خراج عقیدت پیش کیا جبکہ شو کے اختتام پر نوجوان گلوکار مہران علی نے ملی نغمہ اے وطن پاک وطن گا کر اپنے فن کا لاجواب مظاہرہ کیا ۔آزادی شو کے دوران معروف صحافی مدیر اعلیٰ روزنامہ پاکستان مجیب الرحمان شامی،ماہر تعلیم ڈاکٹر رفیق احمد،رانا محمد ارشد اور سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ کے تاثرات کو بھی شامل کیا گیا ۔آزادی شو کے نگران ڈپٹی کنٹرولر ایف ایم 94 جاوید اختر اور پروگرم منیجر محمد عاطف تھے۔

جبکہ اس شو کو سئینیر پروڈیوسر ذیشان احمد نے ظہیر عباس اور مدثر قدیرکی معاونت سے پروڈیوس کیا۔

مزید : کلچر