ڈائریکٹر دلاور ملک کی ڈرامہ سیریل’’لال عشق‘‘کی ریکارڈنگ جاری

ڈائریکٹر دلاور ملک کی ڈرامہ سیریل’’لال عشق‘‘کی ریکارڈنگ جاری

لاہور(فلم رپورٹر)دلاور ملک کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل’’لال عشق‘‘کی ریکارڈنگ جاری ہے جس میں بابر علی،غانا علی،کاشف محمود،جنید ملہی سمیت دیگر فنکار حصّہ لے رہے ہیں۔شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل’’لنڈا بازار‘‘کے سیکوئل ’’لال عشق‘‘کے رائٹر خلیل الرحمن قمر ہیں۔اس ڈرامہ سیریل میں بابر علی اپنے کیرئیر کے یادگار کردار میں نظر آئیں گے ۔جنید ملہی نے ڈرامہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ میں اس میگا پراجیکٹ کا حصّہ ہوں ۔دلاور ملک ہمارے ملک کے چند باصلاحیت ڈائریکٹرز میں شمار کئے جاتے ہیں ان کو اپنے کام پر مکمل دسترس حاصل ہے اور اس خلیل الرحمن قمر کی تحریر کی تعریف توسورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہیں ان کے کریڈٹ پر لاتعداد سُپر ہٹ ڈرامہ سیریلز ہیں ۔جنید ملہی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ان کی یہ ڈرامہ سیریل بھی زبردست کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

مزید : کلچر