رنگ محل پینٹس کی ڈیلکس کے ساتھ طویل المیعاد شراکت داری

رنگ محل پینٹس کی ڈیلکس کے ساتھ طویل المیعاد شراکت داری

لاہور(پ ر)رنگ محل پینٹس کی ڈیلکس کے ساتھ طویل المیعاد شراکت داری لاہور میں فلیگ شپ اسٹور کا افتتاح ، تمام منصوعات ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گی۔ لاہور، 16 اگست، 2017۔ رنگ محل پینٹس نے معروف پینٹ برانڈ ڈیلکس کی شراکت داری کے ساتھ فلیگ شپ اسٹور کا آغاز کیا ہے۔ اس اسٹور کی بدولت صارفین کو ڈیلکس کی مصنوعات اور رنگوں کی مکمل رینج ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گی۔ افتتاحی تقریب میں ایکزونوبل پاکستان کے سی ای او جہانزیب خان نے کہا، "ہمارا مقصد یہ ہے کہ اپنے نئے اور موجودہ صارفین کو معیاری مصنوعات کے رنگوں سے مسرت بخشیں اور ہم انہیں اس سطح پر لاکر سمجھا سکیں اور ان کی ضروریات کی دیکھ بھال کرسکیں جس سے وہ اپنی روزمرہ زندگی میں نمایاں کردار ادا کرسکیں۔ " ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایکزونوبل پاکستان کے بزنس منیجر برائے ڈیکوریٹو پینٹس سعد محمد راشد نے بتایا، صارف ہماری اولین ترجیح ہے اس لئے اپنی جدت انگیز مصنوعات کے ساتھ ہمارا عزم ہے کہ مجموعی استعمال میں جدت کے ذریعے سہولت اور اہمیت میں اضافہ لائیں جس سے ان کے لائف اسٹائل میں اضافہ ہو۔" تقریب میں رنگ محل کے پروپرائیٹر ڈاکٹر سلیم مغل نے کہا، "یہ آؤٹ لٹ دیکھنے میں بھی دلچسپ ہے اور اور سہولت کے ساتھ خدمات فراہم کرتا ہے۔ معیاری مصنوعات کی پیشکش کے ساتھ آؤٹ لٹ میں کسٹمر سروس کے اہلکارخریداری کا عمل آرام دہ اور باسہولت بناتے ہیں۔"

مزید : میٹروپولیٹن 4