آئی کیپ کی کونسل آف ریجنل کمیٹیز کا الیکشن ، بیرون ملک مقیم ممبران نے بھی ووٹ ڈالے

آئی کیپ کی کونسل آف ریجنل کمیٹیز کا الیکشن ، بیرون ملک مقیم ممبران نے بھی ووٹ ...

لاہور(پ ر)انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) کی کونسل آف ریجنل کمیٹیز(شمالی و جنوبی)کا الیکشن منعقد کیا گیا ۔ICAP پاکستان میں اکاؤنٹنسی کے پیشہ کو منظم کرنے کیلئے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس (CA) آرڈیننس ، 1961 ء کے تحت قائم کیا جانے والا ایک قانونی ادارہ ہے ۔ یہ کونسل ایک گورنرز باڈی ہے جو ICAP کے امور کی ذمہ دار ہے ۔ICAPکے ممبران نے ووٹنگ کے مرحلہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جبکہ بیرون ملک مقیم ممبران نے الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے اپنے ووٹ کا استعمال کیا ۔آئی سی اے پی کونسل کی الیکشن کمیٹی نے اشفاق یوسف ٹولا، فرخ رحمٰن ، حنا عثمانی ، افتخار تاج ،جعفر حسین ، خالد رحمٰن ، خلیل اللہ شیخ ، محمد علی الطاف ، محمد اویس ، ایم شریف تابانی ، رانا محمد عثمان خان ،ریاض اے رحمٰن چمدیا، سیف اللہ اور سید نجم الحسین کو منتخب کیا گیا ۔عبدالرب ، ارسلان خالد ، حسنین رضا بادامی ، محمد ذوالفقار اختر ، محترمہ نورین الایمن اور سید محمد عدنان رضوی کو ICAP ساؤتھرن ریجنل کمیٹی کیلئے منتخب کیا گیااسی طرح علی سیف چیمہ ، اسد فیروز، فاروق حمید ، جہانزیب امین ، رفاقت حسین اور شاہد اقبال کو سال 2017 ء تا 2021 تک کیلئے ICAPناردرن ریجنل کمیٹی کیلئے منتخب کیا گیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4