نوازشریف سیاسی شہید بننے کی کوشش کررہے ہیں،ارشد وقاص

نوازشریف سیاسی شہید بننے کی کوشش کررہے ہیں،ارشد وقاص

لاہور( پ ر ) نوازشریف سیاسی شہید بننے کی کوشش کررہے ہیں جسٹس پارٹی لاہورکے جنرل سیکرٹری ۔ن لیگ نے فیصلہ قبول کرنے کے بجائے سڑکوں پرنکل کر تصاد م کی راہ اختیارکی ہے پاکستان جسٹس پارٹی لاہورکے سیکرٹری جنرل محمد ارشد وقاص نے کہاہے کہ نوازشریف سیاسی شہیدبننے کی کوشش کررہے ہیں انکی یہ کوشش بھی کامیاب نہیں ہوگی ان کے جلسوں اور لاہورمیں استقبال کیلئے ملک بھرسے کارکن اکٹھے کئے گئے جبکہ غریب عوام توکرپٹ حکمرانوں سے نجات چاہتی ہے۔ میاں نوازشریف اور ن لیگ فیصلہ کوقبول کرنے کی بجائے سڑکوں پرنکل کر تصادم کی راہ اختیارکی ہے ۔

اور لوگوں کو اداروں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاہے ملک منصب اعوان ملک سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہیں نوازشریف ہی نہیں پوری ن لیگ کرپٹ لوگوں سے بھری پڑی ہے ان تمام کاکردار احتساب ہوگاکرپشن سے پاک ہوکرملک ترقی کے راستے پرگامزن ہوسکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخاب میں پاکستان جسٹس پارٹی کے امیدوارملک بھرسے کلین سویپ کریں گے اور اقتدار میں آکرعوام کوریلیف فراہم کرنے کے ساتھ ملک وقوم کواندھیروں سے نکالے گئے

مزید : میٹروپولیٹن 4