آہٹ ماڈل پرائمری سکول میں جشن آزادی کی تقریب،بچوں نے ٹیبلو پیش کئے

آہٹ ماڈل پرائمری سکول میں جشن آزادی کی تقریب،بچوں نے ٹیبلو پیش کئے

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر ) آہٹ (ایکشن فار ہیومن ایڈوانسمنٹ ) این جی او کے زیراہتمام آہٹ ماڈل پرائمری سکول میں جشن آزادی کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں علاقہ کے معززسیاسی ،سماجی و مذہبی شخصیات ودیگر موجود تھے تقریب میں بچوں نے ٹیبلو شو پیش کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر طاہر اللہ رکھانے کہا ہے کہ پاکستانی پرچم دنیا کے پرچموں میں سے ایک عظیم پرچم ہے اقوام عالم میں اس کی مزید سربلندی کیلئے ہم سب کو مل جل کر انتھک محنت کوششیں اور کام کرنا ہوگا اس عظیم سلطنت کو حاصل کرنے کیلئے ہمارے آباؤ اجداد نے قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی قیادت میں نہ صرف بیش بہا قربانیاں دیں۔

بلکہ جانوں کے نذرانے بھی پیش کئے آزادی کی بیش بہا نعمت کی حفاظت ہمارے آباؤ اجداد نے جو قربانیاں دی ہیں وہ ہماری تاریخ کا حصہ ہیں پاکستان کو جن مشکلات و مسائل کا سامنا ہے ہم سب نے متحد ہوکر ان مشکلات پرقابو پانا ہے۔تقریب میں ملک کی امن و سلامتی کی دعائیں مانگی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4