سیف علی کی زندگی کی 47 بہاریں مکمل

سیف علی کی زندگی کی 47 بہاریں مکمل
 سیف علی کی زندگی کی 47 بہاریں مکمل

  

نئی دہلی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکار سیف علی نے زندگی کی47 بہاریں دیکھ لیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سیف علی نے گزشتہ روز اپنی 47 ویں سالگرہ منائی، وہ 16 اگست 1970ء میں پیدا ہوئے۔

سیف علی خان نے 1993ء میں یش چوپڑا کی فلم ’’پرم پرا‘‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا جو باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں کر سکی لیکن ان کی آئندہ فلموں ’’یہ دل لگی‘‘ اور ’’میں کھلاڑی تو اناڑی‘‘ کو بے حد سراہا گیا۔ انہوں نے 2001ء میں بننے والی فلم ’’دل چاہتا ہے‘‘ میں اپنی اعلیٰ اداکارانہ صلاحیتوں کی بدولت بے حد کامیابی حاصل کی اور اس کے بعد متعدد سپرہٹ فلمیں ’’کل ہو نہ ہو‘‘، ’’ہم تم‘‘، ’’پرینیتا‘‘، ’’سلام نمستے‘‘، ’’اومکارا‘‘ اور ’’لو آج کل‘‘ دیں۔ سیف علی خان فلم ’’رنگون‘‘ میں کنگنا رناوت کے ساتھ کام کیا اور اب وہ فلم ’’کالا کانڈی‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔ سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور خان نے انہیں انسٹاگرام پر سالگرہ کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

مزید : کلچر