ہالی ووڈ فلم ’’ڈیڈ پول 2‘‘ کی شوٹنگ کے دوران اسٹنٹ گرل ہلاک

ہالی ووڈ فلم ’’ڈیڈ پول 2‘‘ کی شوٹنگ کے دوران اسٹنٹ گرل ہلاک
 ہالی ووڈ فلم ’’ڈیڈ پول 2‘‘ کی شوٹنگ کے دوران اسٹنٹ گرل ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ کی آنے والی ایکشن فلم ڈیڈ پول 2 کی شوٹنگ کے دوران خطرناک اسٹنٹ کرتے ہوئے لڑکی ہلاک ہوگئی۔ڈیڈ پول کی شوٹنگ کئی ہفتوں سے جاری تھی، تاہم حادثے کے بعد اسے فوری طور پر منسوخ کردیا گیا۔یہ فلم 2016 میں آنے والی فلم ڈیڈ پول کا سیکوئل ہے، جس میں سپر ہیرو کا کردار ریان رونلڈس ادا کر رہے ہیں، جب کہ ہیروئن کا کردار زیزی بیٹز کریں گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق زیزی بیٹز کے کردار کے لیے کثیر منزلہ عمارت پر موٹر سائیکل کے ذریعے اسٹنٹ کرنے والی پروفیشنل اسٹنٹ لڑکی حادثہ ہونے کے باعث شدید زخمی ہونے کے بعد چل بسی۔فلم کی شوٹنگ کینیڈا کی ریاست برٹش کولمبیا کے شہر وینکوور میں جاری تھی۔اسٹنٹ کرنے والی لڑکی کی شناخت 15 سالہ افریقن امریکن لڑکی جوئے ہیرس (جے ایچ) کے نام سے ہوئی، جو اس سے پہلے بھی کئی خطرناک اسٹنٹ کر چکی تھی۔
جے ایچ ایک کثیر منزلہ عمارت پر تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلانے کا اسٹنٹ کر رہی تھیں کہ وہ موٹر سائیکل پر اپنی گرفت برقرار نہ رکھ سکیں، اور موٹر سائیکل عمارت سے ہوا میں لہراتی ہوئی زمین پر آ گری۔
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ہلاک ہونے والی لڑکی کی موٹر سائیکل عمارت کی کون سی منزل سے گری، عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے موٹر سائیکل کو عمارت سے گرتے دیکھا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ موٹر سائیکل ہوا میں تیزی سے لہراتی آکر ایک گلی میں گری، جہاں بائیک تیزی سے ایک کافی شاپ کی شیشوں کی دیوار سے جا ٹکرائی، اور لڑکی کے اوپر شیشے کے ملبے کا ڈھیر لگ گیا۔اسٹنٹ لڑکی کی ہلاکت کے بعد ڈیڈ پول 2 کی شوٹنگ منسوخ کردی گئی، جب کہ لڑکی کی ہلاکت پر فلم کی ٹیم اور ریان رونلڈس نے افسوس کا اظہار کیا۔ڈیڈ پول 2 کی ہدایات ڈیوڈ لیچ نے دی ہیں، اسے 20 سینچری فاکس کے بینر تلے آئندہ برس جون میں ریلیز کیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -