شردھا کپور کافلم ’’ساہو‘‘ کے مرکزی کردار کیلئے انتخاب

شردھا کپور کافلم ’’ساہو‘‘ کے مرکزی کردار کیلئے انتخاب
 شردھا کپور کافلم ’’ساہو‘‘ کے مرکزی کردار کیلئے انتخاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ فلم عاشقی 2 سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والی شردھا کپور باہو بلی کے ہدایت کار سوجیت کی نئی فلم ’ساہو‘ میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق باہو بلی سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ہدایت کار سوجیت کی نئی سائنس فکشن فلم ’’ساہو‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جبکہ باہو بلی میں کام کرنے والے اداکار پربھاس بھی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔بالی ووڈ ہدایت کار کی نئی فلم میں کترینہ، دپیکا، پرنیتی سمیت مختلف ادکاراؤں کو فلم میں کاسٹ کرنے کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں تاہم ساہو میں مرکزی کردار ادا کرنے کا قرعہ شردھا کپور کے نام نکلا۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے فلم پرڈیوسر نے کہا کہ فلم ’ساہو‘ ایکشن سے بھرپور فلم ہوگی جس میں شردھا اچھے طریقے سے کام کرسکیں گی جبکہ پربھاس بھی ہیرو کا کردار اچھا ادا کریں گے۔

مزید :

کلچر -