گوگل ایلو کا ڈیسک ٹاپ ورڑن متعارف

گوگل ایلو کا ڈیسک ٹاپ ورڑن متعارف
 گوگل ایلو کا ڈیسک ٹاپ ورڑن متعارف

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر تو آپ گوگل کی میسجنگ اپلیکشن ایلو استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اب اسے ویب برآزر پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔تاہم یہ سہولت فی الحال صرف اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ہے جو اپنے فون سے کیو آر کوڈ کو اسکین کرکے اس ایپ کو ڈیسک ٹاپ پر استعمال کرسکتے ہیں۔رواں سال فروری میں گوگل نے اپنے میسنجر کے ڈیسک ٹاپ ورڑن کو سامنے لانے کا اعلان کیا تھا تاہم اب یہ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔گوگل کے مطابق اس ایپ کا استعمال اب آسان ہوجائے گا کیونکہ اس کا نیا ڈیسک ٹاپ ورڑن متعارف کرا دیا گیا ہے۔لائن، واٹس ایپ، فیس بک میسنجر اور دیگر کے مقابلے میں گوگل ایلو ایک چیٹ ایپ سے بہت مختلف ہے کیونکہ یہ گوگل اسسٹنٹ سے جڑی ہوئی ہے اور یہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس پر مشتمل بوٹ سرچز، ٹرانسلیشن اور چیٹ کے اندر مختلف معلومات فراہم کرنے کا کام کرتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4