شاہ رخ عیادت کیلئے دلیپ کمارکے گھر پر، نیک تمناؤں کا اظہار

شاہ رخ عیادت کیلئے دلیپ کمارکے گھر پر، نیک تمناؤں کا اظہار
 شاہ رخ عیادت کیلئے دلیپ کمارکے گھر پر، نیک تمناؤں کا اظہار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان لیونگ لیجنڈاداکار دلیپ کمار کی عیادت کرنے ان کے گھر پہنچ گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار دلیپ کمار کو چند روز قبل ناساز طبیعت کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔اداکار شاہ رخ خان دلیپ کمار کی عیادت کرنے ان کے گھر گئے اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور سائرہ بانواور دلیپ کمار کے ساتھ کچھ وقت گذاراجبکہ سائرہ بانو نے شاہ رخ خان کے ساتھ ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید : کلچر