ہالی ووڈ فلم ’’بْش وِک‘‘ 25 اگست کو سنیماؤں میں تہلکہ مچائے گی
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک) ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’’بش وِک‘‘ 25 اگست کو سنیماؤں میں تہلکہ مچائے گی۔ہالی ووڈ فلم ’’بس وِک‘‘ کی کہانی 20 برس کی لڑکی لوسی اور سابق فوجی اسٹوپ کے گرد گھومتی ہے۔ لوسی سب وے سے گھر کی جانب لوٹ رہی ہوتی ہے کہ اچانک دنگے فساد پھوٹ پڑتے ہیں۔ انتشار کی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے اور ایسے میں لوسی کی سابق اہلکار اسٹوپ سے ملاقات ہوتی ہے۔لوسی اور اسٹوپ دونوں واپس گھروں تک پہنچنے کیلئے ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی ٹھان لیتے ہیں، لیکن قدم قدم پر ان کے سامنے کڑا امتحان آتا ہے۔ہالی ووڈ کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’’بش وِک‘‘ رواں برس 25 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنائے جائے گی۔