فلم’’ جڑواں2 ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

فلم’’ جڑواں2 ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

نئی دہلی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکار ورون دھون کی فلم’’ جڑواں2 ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق داکار ورون دھون نے ٹوئٹر پر فلم ’’ جڑواں2 ‘‘ کا پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں ورون کے دہرے کردار پریم اور راجا کی جھلک دکھائی گئی ہے،یہ فلم 1997 ء میں بنائی گئی سپر ہٹ فلم ’’جڑواں ‘‘ کا سیکوئل ہے جس میں سلمان خان نے دہرا کردار ادا کیا۔

فلم میں ورون کے ساتھ جیوکلین فرنینڈس اور تاپسی پنو مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں ،ڈیوڈ دھون کی ہدایت کردہ فلم رواں سال 29 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر