ایل ڈی اے کا ہاؤسنگ سوسائٹیوں مین کریک ڈاؤن ، غیر قانونی تعمیرات سیل

ایل ڈی اے کا ہاؤسنگ سوسائٹیوں مین کریک ڈاؤن ، غیر قانونی تعمیرات سیل

لاہور(جنرل رپورٹر )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ریکوری ڈائریکٹوریٹ ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے رہائشی عمارتوں کو بلا اجازت کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کرنے اورکمرشلائزیشن فیس ادا نہ کرنے کی بنا پر جوہر ٹاؤن میں واقع پانچ عمارتیں اور ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر 10عمارتیں سربمہر کر دیں۔یہ عمارتیں بیوٹی سیلون ‘فیشن آؤٹ لیٹس ‘گارمنٹسں آؤٹ لیٹس اوردفاتر کے طورپر استعمال کی جار ہی تھیں۔دریں اثناء ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز کے عملے نے مصطفی آباد ضلع قصور میں واقع غیرقانونی سکیموں کے خلاف آپریشن کر کے ان کی چار دیواری ‘سیوریج سسٹم ‘مین گیٹ اور سوسائٹی آفس سربمہر کر دیئے۔ان سکیموں میں المکہ گارڈن مصطفی آباد قصور‘غیرقانونی سکیم واقع لنک بی آر بی روڑ ‘انمول سٹی ہاؤسنگ سکیم ‘حاکم سٹی ‘نیو سٹی ٹو اور چیئر مین کالونی شامل ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1