تحریک انصاف کرپٹ حکمرانوں کو منطقی انجام تک پہنچائے گی،یاسمین راشد

تحریک انصاف کرپٹ حکمرانوں کو منطقی انجام تک پہنچائے گی،یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی این اے 120 کی نامزد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے یوسی 54داتا دربار میں انتخابی مہم کے موقع پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کرپٹ حکمرانوں کو منطقی انجام تک پہنچائے گی اور الیکشن میں عوا م کی طاقت سے ان کو عبرت ناک شکست دیں گے ،(ن) لیگ ہمیشہ دھاندلی کے ذریعے الیکشن جیتی رہی ہے اس الیکشن میں انہیں لگ پتہ جائے گا، انہوں نے کہا کہ پانامہ کے بعد جس دن نیب کے کیس کھل گئے تو شریف خاندان عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گا ، پی ٹی آئی کا کارکن گھر گھر جا کر ووٹ مانگ رہا ہے ، پی ٹی آئی نے ہمیشہ کرپشن کے خلاف آواز بلند کی ہے ۔تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدرعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نواز لیگ کو احتساب فوبیا چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا،نیب ریفرنس دائر کرنے اور نگران جج کی تقرری کیخلاف نظر ثانی کی اپیل سے کرپشن کے بادشاہوں کی اصل تکلیف سامنے آگئی لیکن یہ جائزہ اپیلیں بے کار جائیں گی اور شریف فیملی کو کچھ حاصل نہیں ہو گا عبدالعلیم خان نے پارٹی کارکنو ں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد نواز شریف اوران کے درباریوں نے عدلیہ کیخلاف مسلسل زہر اگلا،توہین عدالت کیساتھ ان کیخلاف غداری کے مقدمات بھی ہونا چاہئیں۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے لواحقین تین سالوں سے انصاف مانگ رہے ہیں ، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا خون رائیگا ں نہیں جائے گا پی ٹی آئی شہداء کے خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام میں شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ براہ راست ملوث ہے اسی لیے جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ پنجاب حکومت نے دبا رکھی ہے ،پی ٹی آئی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے خاندانوں کا انصاف کے حصول کے لئے پر امن احتجاج کی حمایت کرتی ہے