ضمنی الیکشن میں پہلے سے زیادہ مارجن سے جیتیں گے

ضمنی الیکشن میں پہلے سے زیادہ مارجن سے جیتیں گے

لاہور(جنرل ر پو ر ٹر) مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وقافی وزیر برائے تجارت محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری وصوبائی وزیز ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پہلے بھی مخالفین کو شکست دی تھی انشاء اللہ ضمنی الیکشن میں پہلے سے زیادہ مارجن سے جیتیں گے، قومی منصوبوں پر سیاست کرنا کسی صورت مناسب نہیں۔ پاکستان کے منصوبے ہم سب کے سانجھے منصوبے ہیں اور ہمیں ملکر ان منصوبوں کو آگے بڑھانا ہے تاکہ عوام ان منصوبوں سے پوری طرح فائدہ اٹھا سکیں،مخالفین نے اگر’’میں‘‘کی روش کو ترک نہ کیا تو قوم انہیں معاف نہیں کرے گی،اس روش نے ملک کا بے پناہ نقصا ن کیا ہے،ملک و قوم کی خاطر ’’ہم‘‘ کے راستے پر چلنا ہوگا

مزید : میٹروپولیٹن 1