تعلیم کے شعبے میں ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں

تعلیم کے شعبے میں ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں

لاہور(لیڈی رپورٹر ) صوبائی وزیر تحفظ ماحول بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں تعلیم کے شعبے میں ترجیحی بنیادوں پر کام کیاجارہا ہے اس ضمن میں پنجاب انڈومنٹ فنڈ کے تحت لاکھوں طلباء طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں اساتذہ کی کیپسٹی بلڈنگ کے لیے دنیاکی ٹاپ رینکینگ یونیورسٹیوں میں ٹریننگزکا اہتمام کیا گیا ہے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری کوسو فیصدبنایاگیا آئی ٹی کی تعلیم دی جارہی ہے زیور تعلیم پروگرام کے تحت غریب بچیوں کو تعلیم اورسکولوں کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے مقامی ہوٹل میں ادارہ تعلیم و آگاہی کے زیر اہتمام youth building Peace کے تحت نوجوانوں کی تعلیم وترقی اور خود مختاری سے متعلق منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا

مزید : میٹروپولیٹن 1