فریڈم موومنٹ کے وفد کی شہید میجرعلی سلمان کے گھر آمد،والد کے ساتھ تعزیت

فریڈم موومنٹ کے وفد کی شہید میجرعلی سلمان کے گھر آمد،والد کے ساتھ تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) پاکستان فریڈم مو ومنٹ پنجاب کے صدر جی ایم لالی ایڈووکیٹ کی سربراہی میں پی ایف ایم کے پانچ رکنی وفد نے شہید میجر علی سلما ن کی رہائش گا ہ پر جاکر شہید کے والد محترم اور عزیز اقارب سے اظہار تعزیت کیا ۔جی ایم لالی نے مر حوم کے والد سے تعزیت کر تے ہو ئے کہا میجر علی سلمان قوم کا فخر ہیں ۔شہید کی موت قوم کی حیات ہو تی ہے ۔ انہوں نے شہید کے والد کوچیئر مین پی ایف ایم ہارون خواجہ کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا ۔ جی ایم لالی ایڈووکیٹ نے مزید کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فو ج اور پاکستان رینجر ز کی قر بانیو ں کوکبھی نہیں بھلایا جاسکتا ہے ۔پی ایف ایم کے رہنما نے کہا کہ پوری قوم دہشتگر دی کی اس جنگ میں پاک فو ج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔