ماڈل ٹاؤن کیو بلاک،ٹیوب ویل خراب، شہری 6 دن سے پانی سے محروم

ماڈل ٹاؤن کیو بلاک،ٹیوب ویل خراب، شہری 6 دن سے پانی سے محروم

لاہور (جنر ل ر پو رٹر ) ماڈل ٹاؤن کیو بلاک میں واسا کی جانب سے لگا یا گیا ٹیوب ویل 6 دن سے خراب ، شہری پینے کے صاف پانی سے محروم، ٹیوب ویل کی بحالی کیلئے کام شروع کر دیا گیا۔تفصیلا ت کے مطا بق ماڈل ٹاؤن کیو بلاک کے میلاد پارک میں جائیکا کے تعاون سے واسا کی جانب سے لگایا گیا ٹیوب ویل پچھلے 6 روز سے خراب ہے۔ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا اور پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔ ٹیوب ویل آپریٹر کے مطابق فوری طور پر ادارے کو ٹیوب ویل کی خرابی کے بارے آگاہ کر دیا گیا تھا۔ واسا تر جما ن کا کہنا ہے کہ کل تک ٹیوب ویل ٹھیک کر دیا جائے گا اور علاقہ مکینوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کردیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1