زرداری کی اچانک لاہور آمد سے تخت لاہور والے پریشان ہو گئے،پیپلز پارٹی

زرداری کی اچانک لاہور آمد سے تخت لاہور والے پریشان ہو گئے،پیپلز پارٹی

لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سر براہ و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی اچانک لاہور آمد سے تخت لاہور کے حکمران پریشان ہوگئے ہیں صدر مملکت آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کے جیالوں اور قوم کے دلوں کی دھڑکن ہیں وہ جہاں بھی جاتے ہیں تو کارکنان ان سے دلی محبت کرتے ہیں اور ان کے آنے سے کارکنوں میں ایک نئی جان پڑ جاتی ہے اور کارکنوں کے اندر ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا ہوتا ہے۔پیپلز پارٹی لاہور کے سابق ڈپٹی سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹ چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری شہدائے جمہوریت کے امین ہیں پاکستان میں سب سے زیادہ جمہوریت کے استحکام کے لیے قربانیاں دینے والی جماعت پیپلز پارٹی تیسری نسل بلاول بھٹو زرداری کے حوالے ہوئی ہے پیپلز پارٹی کے جیالے آج بھی متحد ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما شیخ عرفان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پنجاب کے غریب عوام کو ایک نا اہل سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی ایک ارب45کروڑ روپے میں پڑی ہے اس کے علاوہ پنجاب بھر کے ٹرانسپورٹرز، آڑھتیوں اور چھوٹے تاجروں کو جو ان کے کاروبار بند ہونے سے مجموعی طور پر سوا ارب روپے کا جو نقصان ہوا ہے وہ اس کے علاوہ ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1