عمران خان نے پاکستان کو نئی شاہراہ پر ڈال دیا،تحریک انصاف

عمران خان نے پاکستان کو نئی شاہراہ پر ڈال دیا،تحریک انصاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے این اے 130کے مرکزی رہنما ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی تاریخی سیاسی جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان کو ایک نئی شاہراہ پر ڈال دیا ہے پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد قوم میں امید کی ایک نئی کرن پیدا ہوئی ہے اور انشا اللہ وہ وقت ضرور آئے گا جب اس ملک سے کرپشن کے ناسور کا جڑ سے خاتمہ ہوگا اور پاکستان دنیا کے مہذب ممالک کی فہرست میں عمران خان کی قیادت میں شامل ہوگا۔تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ (ن )لیگ کی سیاسی عمرپوری ہوچکی ہے اورنوازشریف اب ماضی کا قصہ بن چکے ہیں ملک میں احتساب کا عمل شروع اوراب کوئی کرپٹ سیاستدان بچ نہیں سکے گا۔سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سپر یم کور ٹ میں نظر ثا نی کی اپیلیں اب کسی کام نہیں آئیں گی سپر یم کور ٹ نے شریف فیملی کو اپنی صفا ئی دینے کا مکمل موقع دیا تھا۔