نوازشریف کا حلقہ ہونے کے باوجود این اے120میں کوئی کام نہیں ہوئے،نصیر احمد

نوازشریف کا حلقہ ہونے کے باوجود این اے120میں کوئی کام نہیں ہوئے،نصیر احمد

لاہور (نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنماء اور پولنگ اسٹیشن نمبر 5 این اے 120 باغ منشی لدھا کے انچارج نصیر احمد نے پیپلز پارٹی کے رہنما ء نصیر چوہان کے گھر کارکنوں سے میٹنگ کی اور علاقے کے لوگوں سے ملاقات کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نصیر احمد، عبدالکریم میو، عثمان الحق قریشی، احسان چوہان ، ملک عباس ، جنید، ولائت خان، جواد ، چاچا بشیر نے کہا کہ این انے 120 لاہور کا پسماندہ ترین علاقہ ہے سابق نا اہل وزیر اعظم کا حلقہ ہونے کے باوجود اس حلقہ میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کروائے گے آج بھی حلقہ کے بیشتر علاقے بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ سٹرکیں کھنڈارات کا منظر پیش کر رہی ہیں علاقہ کے نوجوان اپنے ہاتھوں میں ڈگریاں لیکر پھر رہے ہیں لیکن بیرو ز گاری ختم کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ سابق وزیرا عظم کے نا اہل ہوتے ہوئے حکومت کے وزیر اور مشیر گلی محلوں میں لوگوں سے جھوٹے وعدے کر رہے ہیں لیکن حلقہ کے عوام جان چکے ہیں کہ ن لیگ کے رہنماء اقتدار کے آنے سے پہلے الیکشن میں علاقہ اور حلقہ کو پیرس بنانے کے جھوٹے وعدے کرتے ہیں لیکن اقتدار میں آتے ہی عوام سے نظریں پھیر لیتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1