بجلی کی پیداوار میں اضافہ سے لوڈشیڈنگ میں کمی ہوئی،میاں عرفان

بجلی کی پیداوار میں اضافہ سے لوڈشیڈنگ میں کمی ہوئی،میاں عرفان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا کہ بجلی کی پیداوار میں اضافہ سے ملک میں لوڈشیڈنگ دورانیہ میں تین سے چار گھنٹے کمی آئی ہے۔ہائیڈل پیداوار میں اضافہ کی وجہ سے بجلی کی مجموعی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے ،شارٹ فال میں کمی کا زیادہ ریلیف چھوٹے اور دیہی علاقوں کو دیا جائے گا ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ وقت قریب ہے جب عوام کو لوڈشیڈنگ سے ہمیشہ کیلئے نجات ملے گی۔
اور توانائی بحران کے خاتمے سے تجارتی، صنعتی اور اقتصادی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے اور عام آدمی کی فلاح و بہبودکے منصوبے تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں ۔ قوم ملک کی تعمیر و ترقی کا فیصلہ کر چکی ہے اوراب وہ کسی کو ملک کی تعمیر و ترقی کا سفر روکنے نہیں دے گی۔ سیاسی مخالفین کی سازشیں قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں