نوازشریف کے خلافبننے والے تمام اتحاد ناکام ہونگے،اعجاز شفیع

نوازشریف کے خلافبننے والے تمام اتحاد ناکام ہونگے،اعجاز شفیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ نواز شریف کیخلاف بننے والے تما م اتحاد ماضی کی طرح ناکام ثابت ہونگے۔بیس کروڑ عوام نے چار سالوں میں حکومت کی کارکردگی دیکھ لی ہے۔دھرنے والوں اور کچھ کرنے والوں میں عوام کو واضع فرق نظر آ رہا ہے۔نواز شریف جیسا قابل اور محنتی وزیر اعظم ملک کو قسمت سے ملے گا۔پوری دنیا ان کی کارکردگی کو سہرا رہی ہے۔چند مفاد پرست سیاستدانوں کی وجہ سے ان کی مقبولیت کا گراف نیچے نہیں گر سکتا۔
مسلم لیگ(ن) کی جڑیں عوام میں ہے اور عوام کے دلوں میں میاں نواز شریف کی محبت کبھی کم نہیں ہو سکتی۔انہوں نے مزید کہا مسلم لیگ(ن) ہر مشکل گھڑی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔جو لوگ پارٹی کو کمزور سمجھ رہے ہیں یہ ان کی خام خیالی ہے۔مشرف جیسے آمر کے دور میں کلثوم نواز جیسی بہادر خاتون نے جواں مردی سے مقابلہ کیا شدید مشکلات میں بھی پارٹی کو زندہ رکھا ۔اب بھی سیاسی و غیر سیاسی لوگ پارٹی کو توڑنے کی کوشش کررہے ہیں ۔این اے 120کے الیکشن میں پی ٹی آئی سمیت تمام امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہونگی۔