عمران خان نے کرپشن کے خلاف اصولی موقف اپنایا ،مراد راس

عمران خان نے کرپشن کے خلاف اصولی موقف اپنایا ،مراد راس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف اصولی موقف اپنایا ہے حکمرانوں کو عوام کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہو گا۔
اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اس ملک پر حکمرانی کرنے والے بھی کرپشن میں ملوث ہیں کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے تحریک انصاف ملک سے کرپشن ختم کر کے ہی دم لے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیں عمران خان نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے کرپشن کا خاتمہ اور ملک و قوم کی ترقی تحریک انصاف کا منشور ہے جب تک کرپٹ افراد اقتدار پر قابض ہیں پاکستان ترقی نہیں کر سکتا یہ ہی وجہ ہے کہ اب عوام کرپٹ حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں۔