منیب طفیل ویلفیئر سوسائٹی کی 10روزہ تقریبات آزادی کا سلسلہ جاری

منیب طفیل ویلفیئر سوسائٹی کی 10روزہ تقریبات آزادی کا سلسلہ جاری

لاہور (لیڈی رپورٹر) منیب طفیل ویلفیئر سوسائٹی کے صدر وائس چیئرمین یوسی 45منیب طفیل نے کہا ہے کہ دس روزہ جشن آزادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جس میں شرکت کرنے والوں کو بھاری انعامات دیئے جاتے ہیں قومی ترانہ پڑھنے کا،تقاریر ،ملی نغموں کا مقابلہ ہوتا ہے۔ سکولز اور کالجز میں ذہین طلبہ و طالبات میں میڈلز اور کپ تقسیم کئے جاتے ہیں ،منیب طفیل ویلفیئر سائٹی نے ایسے ذہین بچے جن کے والدین انکی ایجوکیشن کا خرچہ برداشت کرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں ان کے والدین کو انکے بچوں کی تعلیم کے خوالے سے خوشخبری دی کہ ہم قابل فخر اور لائق بچوں کے مالی مسائل سے نپٹنے کیلئے ہر ممکن مدد کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1