پرائس مجسٹریٹوں نے مزید 23گرانفروشوں کو جیل بھیج دیا

پرائس مجسٹریٹوں نے مزید 23گرانفروشوں کو جیل بھیج دیا

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر آج پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے632مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر22دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 28,000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ،41 افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور 42فراد کو گرفتار کروایا گیا۔23افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1