(ن) لیگ کے قائدین کڑے احتساب سے نہیں بچ سکتے،افنان صادق
لاہور (نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی کے رہنما افنان صادق بٹ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ والے جتنے مرضی جتن کر لیں جتنی مرضی سرکاری ریلیاں اور جلسے جلوس کر لیں اب انہیں کڑے عوامی احتساب اور قانونی احتساب سے کوئی بھی نہیں بچا سکتا انہیں اربوں روپے کی لوٹ مار کا حساب ہر قیمت پر دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سابق نااہل وزیراعظم نے ریاستی اداروں کے خلاف ریلی نکالی جو کسی طرح سے بھی جمہوریت کے حق میں نہیں (ن) لیگ نے عوا م کو بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی ہے ان کی عوامی مقبو لیت ختم ہو چکی ہے ہم ان کو این اے 120میں عبرتناک شکست دیں گے اور انہیں عوام کی طاقت سے یہاں سے بھی نکال باہر کریں گے۔