واسا کے ڈائریکٹر ڈرینج کا عہد ہ ختم کرنے کا فیصلہ

واسا کے ڈائریکٹر ڈرینج کا عہد ہ ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور (جنر ل ر پو رٹر )واسا نے ڈائریکٹر ڈرینیج کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا، وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز احمد کہتے ہیں کہ مون سون کے بعد سولہ ستمبر سے ڈائریکٹر ڈرینیج کی بجائے دو نئے ڈائریکٹر آپریشنز کام کریں گے۔چودھری شہباز احمد نے واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں میٹنگ کی۔ ڈائریکٹر ایڈمن واسا محمد احمد بھٹی، ڈی ایم ڈی شکیل احمد، اے ڈی ایڈمن علی اسلم کھوکھر اور اے ڈی ایڈمن احمد شیروانی سمیت دیگر لوگ موجود تھے۔

چودھری شہباز احمد نے کہاکہ عوام کو سہولت دینے کیلئے واسا میں بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں، ڈائریکٹر ڈرینج کا عہدہ ختم کرکے اس کی جگہ ڈائریکٹر آپریشنز کے دو نئے عہدے ہوں گے تاکہ شہریوں کے مسائل بہتر انداز میں حل ہوسکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1