ایک ارب روپے کے ترقیاتی کام ، یونین کونسل 235مثالی حلقہ بن گیا

ایک ارب روپے کے ترقیاتی کام ، یونین کونسل 235مثالی حلقہ بن گیا

لاہور(دیبا مرزا : تصاویر: علی رضا ) صوبائی دارالحکو مت کی یونین کونسل 235واحد یونین کونسل جہاں پر پچھلے تین سالوں سے لیکر اب تک ایک ارب روپے کے مختلف ترقیاتی کام کروائے گئے ہیں جن میں ٹیوب ویل ‘پینے کے صاف پانی کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹ ‘ نیا سیوریج سسٹم ‘ یونین کونسل کے چاروں بلاکس کے رہائشیوں کے لئے بہترین پارکس جن میں بچوں کے کھیلنے کے لئے جھولے لگوائے گئے ہیں ‘ نئی سڑکیں ‘ پیچ ورک اور ٹف ٹائلز بھی لگوائی گئی ہیں جبکہ سٹرئٹ لائٹس بھی لگائی جا چکی ہیں اگر اس یونین کونسل کو ایک مثالی یونین کونسل کہا جائے تو یہ بے جا نہ ہو گا ۔ روز نامہ پاکستان کے یونین کونسل کے سروے مطابق صوبائی دارالحکومت کی یونین کونسل 235واقع کالج روڈ ٹاؤن شپ جس کے چیئرمین آصف مؤ مسلم لیگ (ن) سے منتخب ہوئے ہیں انہوں نے اس حلقہ سے منتخب ایم این اے وحید عالم خان اور ایم پی اے زعیم حسین قادری کے فنڈز سے بلدیاتی نظام کے قیام سے بھی پہلے یہاں پر مختلف قسم کے ترقیاتی کام کروانا شروع کردئیے تھے جس کیو جہ سے اب تک وہ ان کے مجموعی فنڈز ایک ارب روپے کی لاگت سے مختلف قسم کے ترقیاتی کام کرواچکے ہیں اور اگر یہ کہا جائے کہ یہ یونین کونسل لاہور کی ان چند یونین کونسلوں میں ہو گی کہ جہاں پر اتنی بڑی خطیر رقم ایک ارب روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام کروائے گئے ہیں تو یہ بھی بے جا نہ ہو گا اس یونین کونسل میں مختلف چار رہائشی بلاکس آتے ہیں اور ان رہائشیوں کی سہولت کے لئے بہترین عوامی پارکس بنائے گئے ہیں جہاں پر بچوں کے لئے جدید معیار کے جھولے بھی لگائے گئے ہیں عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور ہر وقت پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے نئے ٹیوب ویل اور واٹر فلٹریشن کے پلانٹس مناسب تعداد میں لگائے گئے ہیں جبکہ نیا سیوریج سسٹم بھی یہاں کے عوام کا مطالبہ تھا جو پورا کردیا گیا ۔ اس یونین کونسل کے رہائشیوں ریحان جاوید‘ ندیم مشتاق ٹیپو‘ اللہ دتہ‘ عارف صمدانی‘ محمد علی اعجاز‘ عثما جٹ‘ محمد نعمان‘ محمد حنیف‘ محمد شہزاد نواز ‘ امتیاز‘ شہباز اور طلحہ نے ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی یونین کونسل کے منتخب نمائندوں کے کام سے مطمئن ہیں ہمارے جو مسائل تھے ان کو انہوں نے حل کردیا ہے اور اگر کوئی چھوٹا موٹا مسئلہ درپیش ہو تو یہ لوگ یونین کونسل کے آفس میں ہمہ وقت موجود ہوتے ہیں اور ہماری شکایت کا فوری ہی ازالہ کردیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بلدیاتی نظام ہی ایک ایسا نظام ہے کہ جس کی وجہ سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل ہورہے ہیں بلدیاتی نظاما یک بہترین نظام ہے جس کی وجہ سے عوام کو اپنے مسائل کے حل کے لئے دربدر کی ٹھوکریں نہیں کھانی پڑتی ہیں ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہمیں ایک بہترین ٹیم ملی ہے جو ہمارے دکھ درد میں برابر کی شریک ہو تی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1