جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں نے جشن آزادی جوش و خروش سے منایا

جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں نے جشن آزادی جوش و خروش سے منایا

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ) جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں نے بھی پاکستان کا 70 واں جشن آزادی جوش و خروش سے منایا، مرکزی تقریب پریٹوریا میں پاکستان ہائی کمیشن میں ہوئی، ہائی کمشنر ڈاکٹر سہیل خان نے پرچم کشائی کی، اس موقع پر پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھے،بچوں نے ملی نغمے پیش کئے،کیک بھی کاٹا گیا، پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے رہنماؤں، صحافیوں، تاجروں ،جنوبی افریقہ کے اعلیٰ حکام اور غیر ملکی سفارت کاروں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔صدر اور وزیراعظم کے پیغامات سامعین کو پڑھ رہے تھے،اس موقع پر ہائی کمشنر ڈاکٹر سہیل خان نے خطاب کرتے ہوئے مسلہ کشمیر کے پر امن حل پر زور دیا،انہوں نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے تعلقات پر بھی روشنی ڈالی۔

مزید : عالمی منظر