بھارت ‘ بارشوں اور سیلاب کے باعث سنگین صورت حال ‘ 63 ہلاک ‘ لاکھوں بے گھر

بھارت ‘ بارشوں اور سیلاب کے باعث سنگین صورت حال ‘ 63 ہلاک ‘ لاکھوں بے گھر

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ریاستبہا رمیں بارشوں اور سیلاب کے باعث صورت حال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے ۔ 63 افراد ہلاک جبکہ لاکھوں بے گھر ہو گئے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بیہار میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 63 ہو گئی ۔ 69.81 لاکھ افراد بری طرح متاثر ہوئے ہیں تباہ کن سیلاب کے باعث ہزاروں جھونپڑیاں بہہ گئیں ۔ مختلف عمارتوں ‘ شاہراہوں ‘ پلوں اور فصلوں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے ۔ وزیر اعلی نیتیش کمار نے دوسری بار ریاست کا دورہ کر کے متاثرین کی محفوظ مقامات کی جانب منتقلی کے لئے تمام تر ممکن اقدامات کی ہدایات جاری کی ہیں ۔

مزید : عالمی منظر