جنوبی افریقہ:مختلف علاقوں میں جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد
جوہانسبرگ،کیپ ٹاؤن،پورٹ الزبتھ، ڈربن، لوڈیم (بیورورپورٹ)دنیا بھر کی طرح جنوبی افریقہ میں بھی پاکستان کا70واں یوم آزادی جوش و خروش کی طرح منایا گیا،مختلف علاقوں میں جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ،جس میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی،کیک کاٹے گئے اور پاکستان کے ملی نغمے پیش کئے گئے،پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے،کیپ ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے رہنما راشد بشیر سیال کے کارکنوں کے ہمراہ یوم آزادی کا کیک کاٹا،اس موقع پر راشد بشیر سیال نے کہا کہ آزادی کسی نعمت سے کم نہیں،ہم آج اپنے اباؤ اجداد کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،پورٹ الزبتھ میں چودھری فراز احمد نے پاکستانیوں کے ہمراہ یوم آزادی کا کیک کاٹا،اسی طرح ڈربن میں فیاض طور خیلی نے بھی اپنے پاکستانی دوستوں کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا،اس موقع پر انہوں نے جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کو مبارکباد دی اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی،دریں اثناء لوڈیم میں چودھری شمریز احمد دھکڑ نے بھی پاکستانی کمیونٹی کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا۔