برازیل ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے عہدیداروں نے سفیر پاکستان نجم الثاقب سے ملاقات

برازیل ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے عہدیداروں نے سفیر پاکستان نجم الثاقب سے ...

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)برازیل ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے عہدیداروں نے سفیر پاکستان نجم الثاقب سے ملاقات کی،اور ایسوسی ایشن سے متعلق سفیر پاکستان نجم الثاقب کو آگاہی دی، نو تشکیل کردہ ایسوسی ایشن کے صدر ملک محمد انور نے بتایا کہ پی بی اے غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور خیراتی تنظیم ہوگی۔پی بی اے کے آئین کو حتمی طور پر برازیل کے متعلقہ محکمہ کے ساتھ رجسٹر کرنے سے پہلے حتمی شکل دی جا رہی ہے،پیر بی اے برازیل میں رہائش پذیرتمام پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرے گا۔سفیر پاکستان جم الثاقب نے پی بی کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس سنگ میل کو عبور کرنے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہاکمیونٹی کے ارکان پی بی اے کے بنیادی مقاصد پر توجہ مرکوز کریں،اس ایسوسی ایشن کو پاکستانیوں کی حقیقی آواز بنانے کے لئے بھر پور مدد کے لئے تیار ہیں۔

مزید : عالمی منظر