ورجینیا کے ہنگاموں کے لیے دونوں اطراف قصوروار ہیں، ٹرمپ

ورجینیا کے ہنگاموں کے لیے دونوں اطراف قصوروار ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ریاست ورجینیا میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے لیے دونوں اطراف کو قصور وار ٹھہرایا ہے۔ اس بیان پر انھیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک میں انھوں نے بائیں بازو کے دھڑوں کو بھی قصور وار ٹھہرایا اور کہا کہ انھوں نے آلٹ رائٹ (دائیں بازو کے انتہاپسند) پر دھاوا بولا تھا۔انہوں نے کہاکہ بائیں بازو کے ان انتہاپسندوں کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے جو دائیں بازو والوں پر ڈنڈے لے کر چڑھ دوڑے تھے؟ کیا انھیں کوئی پچھتاوا ہے؟

مزید : عالمی منظر