لاہور، منوا سسٹرز کا نجی کمپنی کیساتھ معاہدہ ، اپنا نیا گانا ’’جھمکا‘‘ بھی لانچ کردیا

لاہور، منوا سسٹرز کا نجی کمپنی کیساتھ معاہدہ ، اپنا نیا گانا ’’جھمکا‘‘ ...

لاہور(فلم رپورٹر)فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی گلوکار بہنوں منوا سسٹرز نے نجی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرنے کیساتھ ساتھ اپنا نیا گانا ’’جھمکا‘‘ بھی لانچ کردیا۔لاہور پریس کلب میں اپنے نئے گانے کی لانچنگ کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے منوا سسٹرز صبا،ظل ہما اور فوزیہ نے میڈیا کو بتایا کہ میوزک کا ہمیں بچپن سے ہی شوق تھا لیکن یونیورسٹی میں باقاعدہ گلوری کا آغاز کیا۔پیریزین ایونٹس اینڈ آرٹسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ معاہدہ ہمارے لئے پہلی کامیابی ہے۔اس معاہدے کی وجہ سے ہمیں انٹرنیشنل سطح پر اپنے فن کا جادو جگانے کا موقع ملے گا۔ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارا نیا گانا ’’جھمکا‘‘ شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے گا۔اس کے علاوہ ہم دو مزید نئے پروجیکٹس پر کام کررہی ہیں ۔وہ بھی جلد مکمل ہو جائیں گے۔

منوا سسٹرز

مزید : علاقائی