کراچی، چودھری اسلم پر خودکش حملہ آور کا بھائی3 ساتھیوں سمیت گرفتار

کراچی، چودھری اسلم پر خودکش حملہ آور کا بھائی3 ساتھیوں سمیت گرفتار

کراچی(آن لائن) سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے اورنگی ٹاؤن میں چھاپہ مار کر ایس ایس پی سی ٹی ڈی چودھری اسلم پر خودکش حملہ کرنے وا لے ملزم کے بھائی شریف اللہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کراچی آپریشن کے دوران بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل کا کہنا ہے ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم کے زکریا محسود گروہ سے ہے جبکہ وہ اپنے دیگر تین گرفتار ساتھیوں صالح محمد، رحیم اور ذاکر کیساتھ ملکر سٹر یٹ کرائمز سے حاصل ہونیوالی رقم کالعدم تنظیموں کو پہنچاتا تھا۔ ملزموں نے 3 افراد کے قتل کا بھی اعتراف کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے ایف بی ایریا میں کارروائی کی جس کے دوران سیاسی جماعت کے کارکن وسیم کو گرفتار کرلیا۔ملزم متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے جبکہ ملزم پر جرائم پیشہ افراد اور سیاسی جماعت کے غیر قانونی کاموں کیلئے سہولت کاری کا بھی الزام ہے۔

کراچی گرفتاریاں

مزید : علاقائی