نواز شریف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے

نواز شریف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے

لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف نے نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے اور مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کا مطالبہ کر دیا، شریف برادران آئندہ انتخابات اڈیالہ جیل سے لڑیں گے اور ضمانتیں بھی ضبط کرائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نا اہلی کے بعد ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، اپنے جرائم پر نا اہل ہوئے لیکن ملکی اداروں بالخصوص عدلیہ اور پاک افواج کیخلاف گھناؤنی سازش کی اور عوام کو ان اداروں کیخلاف اکسایا۔ ریاستی بغاوت پا نا مہ سے کہیں بڑا جرم ہیں اسلئے تحریک انصاف مطالبہ کرتی گہے کہ نواز شریف کیخلاف نہ صرف غداری کا مقدمہ درج کرایا جائے بلکہ اسکی سماعت بھی فوجی عدالت میں کی جائے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ نواز شریف ابھی صرف نا اہل ہوئے ہیں، انکی نظرثانی اپیل ایک سماعت میں ہی مسترد ہو جائیگی کیونکہ عدالت نے کئی مہینوں کی سماعت ، جے آئی ٹی کی تحقیقات اور شریف خاندان کی جانب سے شواہد اور ثبوت نہ دیئے جانے کے بعد فیصلہ سنایا، انہوں نے کہا کہ ابھی نیب ریفرنسز کے بعد شہباز شریف بھی نا اہل ہونگے۔ میاں محمودالرشید نے کہا کہ 2018ء میں شریف خاندان کا کوئی فرد امیدوار نہیں ہوگا، نیب ریفرنسز کے بعد پورا ٹبر جیل جائیگاصحافیوں سے غیر رسمی ملاقات کے دوران میاں محمودالرشید نے کہا کہ تحریک انصاف آئندہ الیکشن جیتنے کیلئے پرعزم ہے اور انتخابات کی تیاری کا باقاعدہ آغاز کر چکی ہے آنے والے دنوں میں امیدواروں کا اعلان بھی کر دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان انتخابی معاملات کی نگرانی اور ٹکٹوں کی تقسیم خود کرینگے، ایک سوال کے جواب میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ شہباز شریف وزیراعظم نہیں بن سکیں گے کیونکہ حدیبیہ پیپرز ملز سکینڈل کے مرکزی کردار ہیں اور شہباز شریف پر منی لانڈرنگ اور ماڈل ٹاؤن میں14افراد کے قتل کے الزام ہیں، انہوں نے ابھی تک اسکی صفائی پیش نہیں کی، ایسی صورتحال میں انکا وزیراعظم بننا مشکل نظر آتا ہے دوسرا نواز شریف گروپ کبھی بھی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو آگے آنے نہیں دیگا اس وقت مسلم لیگ ن میں اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں جلد اس میں ایک بڑا فاروڈ بلاک بننے والا ہے جو شہباز شریف کا ہوگا اور نہ ہی نواز شریف کا۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف اور عمران خان ملک میں قانونی کی حکمرانی اور عدل و انصاف پر مبنی معاشرے کی تشکیل کیلئے جدو جہد کر رہی ہے اور انشا ء اللہ اس میں کامیاب ہوگی۔

محمودالرشید

مزید : علاقائی