مسلم لیگ(ن) سے ڈائیلاگ نہیں ہو سکتا

مسلم لیگ(ن) سے ڈائیلاگ نہیں ہو سکتا

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں یہ خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں موجودگی کا تاثر یہ ہے کہ ان کی ملاقات سابق وزیراعظم نواز شریف سے ہوگی۔ میڈیا کے چند حلقوں میں یہ تبصرہ کیا گیا تھا کہ یہ ملاقات متوقع ہے۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اس سلسلے میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی پالیسی پہلے ہی اسلام آباد میں پریس سے گفتگو اور چنیوٹ کے جلسے میں واضح کر دی ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) سے کوئی ڈائیلاگ نہیں ہو سکتا۔

فرحت اللہ بابر

مزید : علاقائی