اتحاد کا ایجنڈا لیکرکراچی آیا ہوں

اتحاد کا ایجنڈا لیکرکراچی آیا ہوں

کراچی(آن لائن) مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کراچی میں نیک نہتی سے اتحاد کا ایجنڈا لیکر آیا ہوں سیاسی حالات خراب ہیں اسلئے مسلم لیگ کا اتحاد ملک کیلئے بڑی ضرورت ہے بدھ کے روز کراچی ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ وہ کراچی میں لیگی دھڑوں کو اکٹھا کرنے آئے ہیں اور اس ضمن میں پیرپگارا اور غوث علی شاہ سے بھی رابطہ ہوگا لیکن تاحال سابق صدر پرویز مشرف سے رابط نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی حالات بہت نازک صورتحال اختیار کرچکے ہیں اسلئے کراچی میں نیک نہتی کیساتھ اتحاد کا ایجنڈا لیکر آیا ہوں کیونکہ مسلم لیگ کا اتحاد وقت کی عین ضروت ہے ایک سوال کے جواب میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا سیاسی اتحاد بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں اس میں کوئی بری بات نہیں ہے ۔

چوہدری شجاعت

مزید : علاقائی