للکار نے والے اپیلیں بھی کر رہے ہیں

للکار نے والے اپیلیں بھی کر رہے ہیں

لاہور ( این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بعض نا اہل لوگ ایک طرف عدلیہ اور اداروں کو للکار رہے ہیں جبکہ دوسری جانب نظر ثانی اپیلیں بھی دائر کر رہے ہیں ، عوامی تحریک کا دھرناجسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کے حصول کیلئے ہے جو پاناما کیس سے زیادہ بھی اہم ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس دن حدیبیہ پیپر مل کیس کھلا اس دن ان لوگوں کی چیخیں سنائی دیں گی۔ایک دو دن میں نیب نے حدیبیہ پیپر مل کیس بارے ریفرنس دائر نہ کیا تو تو سپریم کورٹ جائیں گے ۔

شیخ رشید

مزید : علاقائی