ولی بابرقتل کیس: فیصل عرف موٹاکی سزا کالعدم قرار

ولی بابرقتل کیس: فیصل عرف موٹاکی سزا کالعدم قرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ بینچ نے ولی بابر شہید قتل کیس میں سزائے موت پانے والے ملزم فیصل عرف موٹا کی سزا کالعدم قرار دے دی۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے سزا کالعدم قرار دینے کے بعد کیس کو ماتحت عدالت کو بھیجنے کا حکم جاری کردیا، کیس کی سماعت کندھ کوٹ کی انسداد دہشت گردی عدالت کرے گی۔فیصل عرف موٹا کو انسداد دہشت گردی عدالت نے مفرور ہونے پر سزائے موت سنائی تھی جبکہ انہیں نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔عدالت نے فیصل موٹا کے خلاف کیس کی ازسرنو سماعت کا حکم بھی جاری کیا۔ فیصل موٹا نے ولی بابر قتل کیس میں دی گئی سزا کو چیلنج کیا تھا۔واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے رپورٹر ولی خان بابر کو 13 جنوری 2011 کی رات دفتر سے گھر جاتے ہوئے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھا۔

مزید : علاقائی