معروف شاعرہ،کالم نگاررابعہ رحمان کے اعزاز میں نیدر لینڈمیں تقریب

معروف شاعرہ،کالم نگاررابعہ رحمان کے اعزاز میں نیدر لینڈمیں تقریب

لاہور(مانیڑنگ ڈیسک) معروف شاعرہ،کالم نگاراور پاکستان کالمسٹ کلب کی سینئرممبررابعہ رحمان کے اعزاز میں نیدر لینڈمیں ادب دوستوں نے ایک شاندارتقریب کا اہتمام کیا جس میں شاعروں ادیبوں کے علاوہ سفیر پاکستان عفت عمران گردیزی نے بطور خاص شرکت کی ۔مہمان شاعرہ کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ رابعہ رحمان کی شاعری اور نثر کی انفرادیت اس کی جامعیت ہے , وہ چاند ہتھیلی پہ رکھنے کا ہنر جانتی ہیں ’سجدہ بے نیاز‘ میں ایسی بے نیازیاں دکھاتی ہیں کہ مسجود بھی نیازمند نظر آتا ہے , جب پوچھتی ہیں کہ نیند مجھے کب آئے گی تو نمودار ہوتا ہوا سپیدہ سحر کہتا ہے کہ صبح روشن کب سوتی ہے اسی کے تو دم سے خلق کی صبح ہوتی ہے ۔رابعہ وحشت اور دہشت کا ایندھن بننے والے انسانوں کے غمزدہ غمخواروں کی قربانیوں کو دل کے صحن میں جگہ دیتی ہیں اور غم نہ کر ... اک ذرا صبر کہ جبر کے دن تھوڑے ہیں ‘‘کی نوید سناتی ہیں۔سفارتکاری کی پرُپیچ راہداریوں میں رابعہ کا یہ پروگرام ایک خوشبو اور احساس کی مانند اپنا رنگ تادیر بکھیرتا رہے گا۔ تقریب میں رابعہ رحمان نے شاعری کے علاوہ افسانے بھی سنائے جنہیں حاضرین نے بہت پسند کیا۔ منتظمین نے اس توقع کا اظہار کیا کہ نیدرلینڈ کے اردو لوورز کے لئے یہ پروگرام اگست کا بہترین تحفہ ہو گا۔تقریب میں شاعر محمد فاروق بھٹی ، تمام شعرا اور ادیبوں کے علاوہ ڈچ ادبی فورم ہالینڈ کے روح رواں سیف الدین سیفی اور ایمبیسیڈر پاکستان عفت عمران گردیزی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

رابعہ رحمان

 

مزید : علاقائی