تربیلا ڈیم مکمل بھر گیا، جھیل میں6.1 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کر لیا گیا

تربیلا ڈیم مکمل بھر گیا، جھیل میں6.1 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کر لیا گیا

لاہور (کامرس رپورٹر)تربیلا ڈیم مکمل بھر گیا۔ آبپاشی اور بجلی کی پیداوار کیلئے تربیلا جھیل میں6.1 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کر لیا گیامنگلا جھیل میں پانی کی موجودہ سطح 1234.6 فٹ ہے۔ گزشتہ روز قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 6.8ملین ایکڑ فٹ ہے۔واپڈا ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم میں گزشتہ روز پانی 1550 فٹ کی انتہائی سطح تک ذخیرہ کر لیا گیا۔ تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی ذخیرہ کرنے کی زیادہ سے زیادہ صلاحیت 6.17ملین ایکڑ فٹ ہے جسے آج حاصل کر لیا گیا ہے۔ڈیم میں ذخیرہ کیا گیا پانی ارسا کے انڈنٹ کے مطابق آبپاشی اور سستی پن بجلی کی پیداوار کے لئے استعمال میں لایا جائے گا۔علاوہ ازیں منگلا میں آج پانی کا لیول 1234.6فٹ ہے۔ ریزوائر میں آج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 6.8ملین ایکڑ فٹ ہے۔دریں اثنا تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں گزشتہ روز پانی کی آمد و اخراج کے مطابق دریاسندھ تربیلاکے مقام پر آمد203600کیوسک اور اخرج 174600 کیوسک، کابل نونوشہرہ کے مقام پر آمد37200 کیوسک اور اخراج37200 کیوسک، جہلم منگلاکے مقام پرآمد25600 کیوسک اور اخراج10000 کیوسک، چناب مرالہ کے مقام پر آمد 72200 کیوسک اور اخراج 42600 کیوسک۔بیراج جناح آمد234900 کیوسک اور اخراج 227700 کیوسک،چشمہ: آمد229900 کیوسک اوراخراج 200000 کیوسک، تونسہ: آمد237400 کیوسک اور اخراج214700 کیوسک، پنجند: آمد60115کیوسک اور اخراج 45100 کیوسک گدو: آمد 308000 کیوسک اور اخراج 275600 کیوسک، سکھر: آمد257300 کیوسک اور اخراج 199500 کیوسک، کوٹری:آمد200200 کیوسک اور اخراج 160400کیوسک۔تربیلا:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1380فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ6.174 ملین ایکڑ فٹ۔منگلا:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1040فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1234.60فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.825 ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول637فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.20 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.208 ملین ایکڑ فٹ ہے

تربیلا ڈیم

مزید : علاقائی