شہبازشریف امینے اردوان دانش گرلز سکول کی بچیوں کے ساتھ گھل مل گئے

شہبازشریف امینے اردوان دانش گرلز سکول کی بچیوں کے ساتھ گھل مل گئے

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف مظفرگڑھ کے علاقے بصیر ٹاؤن میں امینے اردوان دانش گرلز سکول کے دورے کے موقع پرکلاس رومز میں گئے اور بچیوں کے ساتھ گھل مل گئے اورانہوں نے بچیوں کو آٹوگراف بھی دےئے اورنصیحت آموزجملے لکھے۔وزیراعلیٰ نے آٹوگراف دیتے ہوئے قائد کے افکار کی علامہ اقبالؒ کے اشعارکے ساتھ تشریح کی ۔وزیراعلیٰ نے طالبات سے سوالات بھی کیے اوران کے بہترین انداز میں جوابات پر خوشی کااظہار کیا۔وزیراعلیٰ نے طالبات کوتلقین کی کہ کامیابی کا راز محنت،دیانت،امانت اورلگن میں چھپا ہوا ہے اوران سنہری اصولوں پر چلنے والوں کو ہر موقع پر کامیابی ملتی ہے ۔ انہوں نے طالبات پر زوردیا کہ وہ محنت ،دیانت ،امانت اورلگن کو اپنا شعار بنالیں۔وزیراعلیٰ نے طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ اقبالؒ کے اشعار پڑھے اورآسان زبان میں ان کا ترجمہ کرکے تشریح کی۔وزیراعلیٰ نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے فرمودات اتحاد،تنظیم اوریقین کو دہراتے ہوئے اسے آج کے وقت کاتقاضا قرار دیا اورکہاکہ ان سنہری اصولوں پر چلنے میں ہی بقاء ہے۔طالبات نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو سکول آمد پر خوش آمدید کہا اورانہیں ہاتھ سے لکھا ہوا ایک خط پیش کیا۔جسے وزیراعلیٰ نے بہت پسند کیا۔طالبات نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے شکرگزار ہیں کہ آپ نے اس پسماندہ علاقے میں سٹیٹ آف دی آرٹ سکول اورجدید ترین ہسپتال بنایا ہے اوروہ لوگ جن کے پاس پیسے نہیں ہیں وہ اپنی بیٹیوں کو اس سکول میں بھجوارہے ہیں جبکہ جن غریب لوگوں کے پاس دوائی کے پیسے نہیں ہیں اب نہیں رجب طیب اردوان گورنمنٹ آف پنجاب ہسپتال سے مفت دوائی بھی مل رہی ہے اورعلاج بھی ہورہا ہے ۔

آٹو گراف

مزید : علاقائی