احتساب عدالت نے چائنا کٹنگ کیس کی سماعت 7ستمبر تک ملتوی کردی

احتساب عدالت نے چائنا کٹنگ کیس کی سماعت 7ستمبر تک ملتوی کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے چائنا کٹنگ اور زمینوں پر قبضے اور عوام سے32کروڑ فراڈ کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی۔بد ھ کو کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو چائنا کٹنگ اور زمینوں پر قبضے اور عوام سے بتیس کروڑ روپے فراڈ کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزم منہاج قاضی کے وکیل نے بتایا کہ نیب سے پلی بارگیننگ کی درخواست چئیرمین نیب کو جمع کرارکھی۔ ملزم کی پلی بارگینگ کے حوالے سے تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ ملزم کو پلی بارگینگ کی درخواست پر مہلت دی جائے۔ نیب کے مطابق ملزم کے خلاف زمینوں پر قبضہ, چائنا کٹنگ اور شہریوں سے فراڈ کا ریفرنس درج ہے۔ ریفرنس میں شامل ملزمان میں منہاج قاضی کے علاوہ شعیب نعیم، سہیل الیاس و دیگر شامل ہیں۔ ملزمان پر شہریوں کے ساتھ بتیس کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام ہے۔ ملزمان نے بنگلوز کی اسکیم متعارف کراِئی لیکن الاٹیز کو قبضہ نہ دیا۔ نیب نے درخواست پر جواب جمع کرانے کے لئے مہلت طلب کرلی۔ عدالت نے نیب حکام کو مہلت دیتے ہوئے ریفرنس کی سماعت سات ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی